Islam Kya Hai

اسلام کے معنی اطاعت کے ہیں۔ مذہب اسلام کا نام اسلام اس لیے رکھا گیا کہ اس کی بنیادخدا کی اطاعت پر ہے ۔ اسلام والا وہ ہے جو اپنی سوچ کو خدا کے تابع کر لے۔ جواپنے معاملات کو خدا کی تابع داری میں چلانے لگے۔ اسلام پوری کائنات کا دین ہے، کیوں کہ ساری کائنات اور اس کے تمام اجزا، خدا کے مقرر کیے ہوئے قانون کی ماتحتی میں چل رہے ہیں۔ یہی کائناتی رو یہ انسان سے بھی مطلوب ہے۔ انسان کو بھی اسی طرح خدا کا فرماں بردار بن کر اپنی زندگی بسر کر نا ہے، جس طرح بقیہ کا ئنات مکمل طور پر خدا کی فرماں بردار بنی ہوئی ہے۔

Download PDF                    Download PDF