خدا كے تخليقي نقشه كے مطابق، عورت اور مرد ايك دوسرے كے ليے كاگ وھيل كي مانند هيں۔ عزت اور احترام كے جو احكام ايك صنف كے ليےهيں، وهي دوسري صنف كے ليے بھي هيں۔ دنيا كے حقوق اور آخرت كے انعامات ميں دونوں كے درميان كوئي فرق نهيں، البته اسلام كے نزديك مردمرد هے اور عورت عورت۔ زندگي كا نظام چلانے ميں دونوں برابر كے شريك هيں، تاهم فطري فرق كا لحاظ كرتے هوئے اسلام نے دونوں كے درميان تقسيمِ كار كا اصول ركھا هے، نه كه يكسانيتِ كار كا اصول۔زيرِ نظر مجموعه ميں اسي حقيقت كو بتايا گياهے۔