موجودہ دنیا امکانات کی دنیا ہے۔ یہاں کبھی کسی کے لیے یہ امکان ختم نہیں ہوتا۔ یہاں مادہ فنا ہوتا ہے تو وہ توانائی بن جا تا ہے۔ تاریکی آتی ہے تو اس کے ساتھ ہی ایک نئی روشنی برآمد ہو جاتی ہے۔ یہی معاملہ انسانی زندگی کا ہے۔ یہاں ہر ناکامی کے اندر سے ایک نئی کامیابی کا امکان ابھر آتا ہے۔ اس دنیا میں ہرطرف کامیابی کے راستے کھلے ہوئے ہیں، یہاں کسی بھی حال میں کسی کے لیے کامیابی کا راستہ کبھی بند نہیں ہوتا۔ اپنی تخلیق کے اعتبار سے، یہ دنیا امید کی دنیا ہے، نہ کہ مایوسی کی دنیا۔ زیرِ نظر کتاب میں اس حقیقت کی طرف رہنمائی گئی ہے کہ مواقع کو پہچان کر اس کو کیسےاویل کیا جائے۔