يه فطرت كا تقاضا هے كه ايك مرد اور ايك عورت باهم رشتهٔ ازدواج ميں منسلك هو كر ايك ساتھ زندگي گزاريں- اسلامي شريعت ميں اِس كے ليے نكاح كا طريقه مقرر كياگيا هے- اسلام كے مطابق، نكاح ايك معاشرتي عهد هے جو ايك عورت اور ايك مرد كي باهمي رضامندي سے وقوع ميں آتا هے — نكاح زندگي كا ايك عمومي قانون هے اور طلاق صرف ايك استثنا-