قرآن كي بے شمار تفسيريں هر زبان ميں لكھي گئي هيں۔ مگر تذكير القرآن اپني نوعيت كي پهلي تفسير هے۔ تذكير القرآن ميں قرآن كے اساسي مضمون اور اس كے بنيادي مقصد كو مركز توجه بنايا گياهے۔ جزئي مسائل اور معلوماتي تفصيلات كو چھوڑتے هوئے اس ميں قرآن كے اصل پيغام كو كھولا گيا هے اور عصري اسلوب ميں اس كے دعوتي اور تذكيري پهلو كو نماياں كيا گيا هے۔ تذكير القرآن عوام وخواص دونوں كے ليے يكساں طورپر مفيد هے۔ وه قرآن كے طالب علم كے ليے فهمِ قرآن كي كنجي هے۔