دعوت الی اللہ کا کام ایک خالص اخروی نوعیت کا کام ہے۔ قومی یا اقتصادی یا سیاسی معاملات سے براہ راست اس کا کوئی تعلق نہیں۔ یہ انسان کو خدا اور آخرت کی طرف بلانے کی ایک مہم ہے۔ اِسی دینی اور روحانی اسلوب میں وہ شروع ہوتی ہے اور اپنے اسی اسلوب میں وہ آخر وقت تک جاری رہتی ہے۔ دعوت الی اللہ کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے اندر سارے انسانوں کی خیر خواہی کی اسپرٹ موجود ہو۔ آپ سارے انسانوں کے حقیقی خیر خواہ بن کر اٹھیں۔ آپ کے دل میں ہرایک کے لیے محبت اور ہمدردی ہو۔ زیر نظر کتابچہ اسی حقیقت کی یاددہانی ہے۔