Urdu

Mewat Ka Safar

الجمعیۃ ویکلی کی ادارت (74-1967 ) کے زمانہ میں مجھے میوات جانے اور وہاں کے حالات کا قریب سے مطالعہ کرنے کا موقع ملا۔ ان اسفار کی مفصل رودادیں الجمعیۃ میں شائع ہوتی رہی ہیں۔ زیر نظر مجموعہ انھیں مضامین پرمشتمل ہے۔ ان مضامین اور رودادوں کی حیثیت اگرچہ اب زیادہ تر تاریخی ہو چکی ہے تا ہم اب بھی کئی اعتبار سے ان میں افادیت کے پہلو موجود ہیں۔ اس لیے ان کو موجودہ مجموعہ کی صورت میں شائع کیا جار ہا ہے۔

Download PDF          Download PDF

Mutala-e-Hadith

حدیث کا مطالعہ بالواسطہ طور پر قرآن کا مطالعہ ہے۔ قرآن و حدیث میں وہی فرق ہے، جو اجمال اور تفصیل میں ہوتا ہے۔ قرآن میں اسلام کی بنیادی تعلیمات بتائی گئی ہیں۔ حدیث میں ان تعلیمات کی تفصیل ملتی ہے۔ قرآن کو سمجھنے کے لیے اور قرآن کی اصولی تعلیمات کا عملی انطباق جاننے کے لیے حدیث کا مطالعہ لازمی طور پر ضروری ہے۔ زیر نظر مجموعہ، مطالعۂ حدیث میں حدیث کی تشریح نصیحت اور سبق کے اعتبار سے کی گئی ہے۔

Mutala-e- Quran

قرآن خدا کی کتاب ہے ۔ قرآن کے مطالعے کے مختلف پہلو ہیں۔ زیرِ نظر کتاب میں قرآن کی آیتوں کا فکری اور تذ کیری مطالعہ كیا گیا ہے۔ قرآن معرفت حق کی کتاب ہے۔ قرآن کا حقیقی مطالعہ وہ ہے جو اس کا عارفانہ مطالعہ ہو۔ فنی مطالعہ قرآن کاحقیقی مطالعہ نہیں۔ زیرِ نظر کتاب میں منتخب قرآنی آیات کا عارفانہ مطالعہ کیا گیا ہے۔

Download PDF             Download PDF

 

Nashri Taqreiren

زیر نظر مجموعے میں مصنف کی نشری تقریریں شامل کی گئی ہیں۔ یہ تقریریں مختلف  موضوعات پر ہیں۔ اس مجموعے میں جو ریڈیائی تقریریں شامل کی گئی ہیں، وہ سب کی سب وہ ہیں جو پیشگی طور پر لکھ لی گئی تھیں اور آل انڈیا ریڈیو کے اسٹوڈیو میں پڑھ کر سنائی گئیں۔ ان کو آل انڈیا ریڈیو کی اجازت سے دوبارہ اس مجموعے میں شائع کیا جارہا ہے۔

Download PDF                 Download PDF