Urdu

Safar Nama Ghair Mulki Asfar - Vol.1

حقیقت یہ ہے کہ سفر بے حد اہم چیز ہے۔ اگر وہ صحیح ذہن کے ساتھ کیا جا ئے تو سفر عین عبادت بن جا تا ہے۔ اسي لیے قرآن میں اہل ایمان کی ایک صفت السائحون بتا ئی گئی ہے(9:112)۔ یعنی سفر کرنے والے۔ سفر میرے مزاج کے بالکل خلاف ہے۔ مگر حالات کے تحت مجھے بار بار سفر کرنا پڑا۔ ملک کے اندر بھی اور ملک کے باہر بھی ۔ میرے ہو ائی سفروں کی تعداد تقریباً 300ہو چکی ہے۔ اس کے باوجود مشن کا تقاضا دو بارہ نئے سفر کے لیے مجبور کر دیتا ہے۔ سفر عام طور پر دو قسم کے ہوتے ہیں، تفریح یا تجارت ۔ مگر سفر کی تیسری زیادہ اہم قسم عبرت کا سفر ہے ۔ یعنی آدمی عبرت پذیری کے ذہن کے تحت سفر کرے تا کہ ہر سفر اس کے ليے سبق کا ذر

Shatm-e-Rasool ka Masla

شاتمِ رسول كے ليے قتل كي سزا مقرر كرنا، اسلام كے ثابت شده اصولوں كےخلاف هے۔ اس معاملے ميں صحيح اسلامي طريقه يه هے كه آئڈيالوجي كا جواب آئڈيالوجي سے ديا جائے۔ آئيڈيالوجي كا جواب تلوار سے دينا، اسلام كے معلوم اصولوں كے مطابق نهيں— زيرنظر كتاب ميں، شتمِ رسول كے مسئلے كا مطالعه اسي نقطهٔ نظر سے كيا گياهے۔

Download PDF                  Download PDF

Sirat-e-Mustaqim

خدا كا دين ايك دين هے- تمام پيغمبروں كے ذريعے ايك هي دين هميشه بھيجا جاتا رها هے،مگر انسان نے اپني غفلت كي وجه سے يا تو اس دين كو ضائع كر ديا يا اس كو بدل ڈالا- پيغمبر اسلام صلي الله عليه وسلم كے ذريعے اِسي خدائي دين كو دوباره زنده كيا گيا اور اس كو اس كي اصلي شكل ميں پيش كركے هميشه كے ليے كتابي صورت ميں محفوظ كردياگيا- اب تمام انسانوں كے ليے قيامت تك يهي محفوظ دين مستند دين هے- اِسي دين ِ خداوندي كو قرآن ميں صراطِ مستقيم كهاگيا هے-

Socialism Aur Islam

’’اسلام اور سوشلزم كو بيك وقت اختيار كيا جاسكتا هے، ان دونوں ميں كوئي تضاد نهيں‘‘۔ يه ايك سراسر غلط خيال هے جس كي بنياد ايك دوسرے غلط خيال پر قائم هے۔ اس طرح كي بات كهنے والے لوگ سمجھتے هيں كه اسلام ايك مذهبي نظريه هے اور سوشلزم ايك معاشي نظريه۔ دوسرے لظوں ميں اسلام ايك عقيده هے اور سوشلزم ايك سماجي نظام۔ پھر دونوں پرايك ساتھ ايمان لانے ميں كيا حرج هے۔ مگر حقيقت يه هے كه اسلام اور سوشلزم دو الگ الگ نظام هيں جو فلسفه اور عمل دونوں اعتبار سے باهم متصادم هيں۔ زير نظر كتاب اسي كي تفصيل هے۔