Urdu

Islam Ek Taruf

اِس كائنات كا ايك خداهے جو اُس كا خالق ومالك هے۔ خدا نے ايك خاص اسكيم كے تحت هم كو پيداكيا هے۔ اپني اِس اسكيم كا علم وه اپنے اُن منتخب بندوں كے ذريعه هم تك بھيجتا هے، جن كو هم رسول كهتے هيں۔ پيغمبر اسلام محمد صلي الله عليه وسلم اِس سلسلے كے آخري رسول هيں اور اب تمام دنيا كو آپ كي پيروي كرني هے۔ اِسي حقيقت كا نام اسلام هے، اور اِسي حقيقت كے تعارف كا نام اسلامي دعوت هے۔

Download PDF                         Download PDF

Islami Talimat

اسلامی تعلیمات کا مطلب سادہ طور پر مذہبی تعلیمات نہیں ہیں، اُس کا مطلب انسان کے لیے اس کے خالق کی رہنمائی ہے۔ زیر نظر کتاب میں اِسی حیثیت سے اسلام کی تعلیمات کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ اِس کتاب میں سادہ انداز میںیہ بتایا گیاہے کہ انسان موجودہ دنیا میں کس طرح خالق کی مرضی کے مطابق زندگی گزارے، تاکہ آخرت کے ابدی دورِ حیات میں وہ کامیاب زندگی حاصل کرسکے۔

Download PDF                         Download PDF

Islami Zindagi

اِس کتاب میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور اقوال اور اصحابِ رسول کی زندگی اور اقوال کو سادہ اسلوب میں جمع کیا گیا ہے۔ اِس طرح یہ کتاب اسلامی زندگی کی ایک مستند تصویر بن گئی ہے۔ اِس کتاب کے مطالعے سے احادیث اور آثارِ صحابہ کی روشنی میںیہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ ایک انسان موجودہ دنیا میں کس طرح زندگی گزارے کہ اُس کو خدا کی رحمت اور نصرت حاصل ہو، اور آخرت میں خدا اُس کو اپنے انعامات سے نوازے۔

Islam Daur-e-Jadeed ka Khaliq

دور جد ید کو ظہور میں لانے کے لیے ایک آئڈیالوجی در کارتھی ، جس کی بنیاد پر انسان مظاہر کائنات کو تقدس کی نظر سے دیکھنے کے بجائے انوسٹی گیشن کا موضوع بنائے۔ یہ آئڈ یالوجی تو حید کی صورت میں اسلام نے فراہم کی ۔ اسلام کی آئڈ یالوجی کے بغیر دورجدید کا ظہور میں آنا اتنا ہی نا ممکن تھا، جتنا کہ انجینئرنگ کی سائنس کے بغیرمشین کا وجود میں آنا۔زیر نظر کتاب میں اس تاریخی پراسس کو بتایا گیا ہے، جس کے تحت اسلام کے ذریعے دور جدید کا ظہور ہوا۔