Urdu

Islam Pandrahwin Sadi Mein

اسلام ایک ابدی سچائی ہے، جس طرح فطرت کا قانون ایک ابدی سچائی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام، انسان کے لیے خدا کا ہدایت نامہ ہے- اسلام کا خطاب ہرزمانے کے انسانوں کے لیے ہے۔ اسلام آج کے زمانے کے انسان کے لیے بھی اتنا ہی متعلق ہے، جتنا کہ وہ ابتدائی زمانے کے انسان کے لیے متعلق تھا۔ اسلام کا مطالعہ ہرانسان کی ایک شخصی ضرورت ہے۔زیر نظر کتاب قاری کو اسی حقیقت سے باخبر کرتی ہے ۔

Download PDF                     Download PDF

Islam ek Azeem Jidd-o-Jahd

اسلام ایک عظیم جدوجہد ہے۔ وہ قربانی کا ایک مسلسل عمل ہے جو ایمان لانے کے بعد سے آدمی کی موت تک جاری رہتا ہے۔ سب سے پہلی قربانی آدمی اس وقت دیتا ہے جب وہ اپنے پسندیدہ خیالات اور ذاتی رجحانات کو خیر باد کہ کر دین حق کوقبول کرتا ہے۔ اس کے بعد دوسری قربانی وہ ہے جو عمل کی دنیا میں دی جاتی ہے۔ ایک مومن کی زندگی میں فکری اور عملی جد و جہد کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ وقت آ جا تا ہے جب کہ وہ اپنی مقر ر عمر پوری کر کے اپنے رب سے جاملے۔

Islami Dawat

اہل ایمان کا مشن دعوت الی اللہ ہے۔ یہی عمل ان کی دنیا اور آخرت کی فلاح کا ضامن ہے۔ اسی عمل کو انجام دینے سے وہ اس کے مستحق قرار پاتے ہیں کہ وہ خدا کے یہاں امت محمدی کی حیثیت سے اٹھائے جا ئیں، اور یہی وہ عمل ہے جو دنیا میں ان کی حفاظت اور کا میابی کو یقینی بنا تا ہے۔

Download PDF                    Download PDF

Khatoon-e-Islam

خدا كے تخليقي نقشه كے مطابق، عورت اور مرد ايك دوسرے كے ليے كاگ وھيل كي مانند  هيں۔ عزت اور احترام كے جو احكام ايك صنف كے ليےهيں، وهي دوسري صنف كے ليے بھي هيں۔ دنيا كے حقوق اور آخرت كے انعامات ميں دونوں كے درميان كوئي فرق نهيں، البته اسلام كے نزديك مردمرد هے اور عورت عورت۔ زندگي كا نظام چلانے ميں دونوں برابر كے شريك هيں، تاهم فطري فرق كا لحاظ كرتے هوئے اسلام نے دونوں كے درميان تقسيمِ كار كا اصول ركھا هے، نه كه يكسانيتِ كار كا اصول۔زيرِ نظر مجموعه ميں اسي حقيقت كو بتايا گياهے۔