Urdu

Haqiqat-e-Tauhid

قرآن کے مطابق، شرک کا عقیدہ تمام انسانی برائیوں کی جڑ ہے۔ اس کے مقابلہ میں توحید کا عقیدہ تمام انسانی خوبیوں کا سر چشمہ۔ تو حید کا مطلب خالق کو پالینا ہے اور شرک کا مطلب یہ ہے کہ آدمی مخلوقات میں اٹک کر رہ جاۓ۔ تو حید حقیقت کی سطح پر جینے کا نام ہے اور شرک کا مطلب ہے توہمات کی سطح پر جینا۔ تو حید اپنی فطرت کی دریافت کا نتیجہ ہے اور شرک اپنی فطرت سے بے خبری کا نتیجہ۔

Download PDF                      Download PDF

Asma-e-Husna

اسماءِ حسنى ٰسے مراد صفات حسنىٰ  هيں، يعني خدا كي عظيم صفات۔ اسماءِ حسنىٰ، صفاتِ خداوندي كا رباني ماڈل هيں۔ وه انسان كي نسبت سے، خدائے برتر كا ايك تعارف هيں۔ اسمِ اعظم، اسماءِ حسنىٰ سے الگ كوئي چيز نهيں۔ اسماءِ حسنىٰ ميں سے كوئي اسم اُس وقت اسمِ اعظم بن جاتاهے جب كه ذكر ودعا كرنے والا انسان اس كو ايك غير معمولي رباني كيفيت كے تحت استعمال كرے۔ گويا پكارنے والے كا جذبه اعظم، اسماءِ حسنىٰ ميں سے كسي اسم كو ’’اسمِ اعظم‘‘ بنا ديتاهے۔ اسماءِ حسنىٰ اور اسمِ اعظم، دراصل ذكر ودعا كے ليے ايك پوائنٹ آف ريفرنس كي حيثيت ركھتے هيں۔ زیر نظر کتابچہ میں اسم اعظم کے اسی پہلو کی تشریح

Amn-e-Alam

جنگ تخریب ہے اور امن تعمیر۔ جنگ فطرت کے نقشہ کے خلاف ہے اور امن فطرت کے نقشہ کے مطابق ۔ جنگ کی تاریخ بربادی کی تاریخ ہے اور امن کی تاریخ آبادی کی تاریخ - جنگ کا نتیجہ فساد ہے اور امن کا نتیجہ ترقی۔ امن کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ اس کو حاصل کرنے کے لئے کوئی بھی قیمت زیادہ مہنگی قمیت نہیں۔ زیرِ نظر کتاب قاری کو اسی حقیقت سے باخبر کرتی ہے۔

Download PDF                         Download PDF

Taddud-e-Azwaaj

اسلام میں ایک سے زیادہ بیوی رکھنے کی اجازت بطور آئڈیل نہیں ہے۔ یہ درحقیقت ایک عملی ضرورت کی وجہ سے ہے۔ یہ دراصل ایک سماجی مسئلہ پیدا ہونے پر اس کو حل کرنے کی عملی تدبیر ہے، نہ کہ کوئی نظریاتی آئڈیل۔ زیر نظر کتاب ، تعدّدِ ازواج میں اسی حقیقت کی تشریح کی گئی ہے۔

Download PDF                   Download PDF