Urdu

Ummat-e-Muslima ka Final Role

قدیم زمانے میں امت محمدی نے قرآن کے ذریعہ شرک کے فتنے کا خاتمہ کیا تھا، موجودہ زمانے میں امت محمدی کا رول یہ ہے کہ وہ دوبارہ قرآن کے ذریعہ الحاد کے فتنے کا خاتمہ کریں۔ زیرِ نظر کتابچہ میں اسی پہلو کو قاری کے سامنے اجاگر کیا گیا ہے۔

Download PDF           Download PDF

Hajj ka Paigham

لبیک‘‘ یعنی ’’میں حاضر ہوں‘‘۔ یہ کلمہ وطن چھوڑ کر آنے کا کلمہ نہیں، بلکہ یہ روش چھوڑ کر آنے کا کلمہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں تیری فرمانبرداری کے لیے حاضر ہوں۔ میں اس کے لیے تیار ہوں کہ تو جوحکم دے، اس پر میں دل و جان سے قائم ہوجاؤں۔ "لبیک" کا اقرار آدمی حج کے مقام پر کر تا ہے، مگر اس کی عملی تصد یق وہاں سے لوٹ کر اس کو اپنے وطن میں کرنی پڑتی ہے، جہاں وہ اپنے روز و شب گزارتا ہے۔

Download PDF                         Download PDF

Hikmat-e-Islam

اسلام کی تعلیمات حکمت پر مبنی ہیں۔ وہ انسان کی عقل کو پوری طرح اپیل کرتی ہیں۔ زیر نظر کتاب میں اسلام کی تعلیمات کا مطالعه اسی حکیمانہ پہلو سے کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ اسلام ہر دور کے انسان کو ایڈریس کرتا ہے، وہ ہر دور کے عقلی معیار پر پورا اترتا ہے۔

Download PDF                   Download PDF

Safar e Hayat

اعداد وشمار کے مطابق ، ہر دن ساری دنیا میں ایک لاکھ سے زیادہ آدمی مرجاتے ہیں ۔ ہر مرنے والا اپنے پیچھے ایک خاموش پیغام چھوڑ جا تا ہے، وہ اپنے بعد جینے والوں کو یہ خاموش پیغام دیتا ہے۔ اے جینے والو، موت کی تیاری کرو۔ اے دنیا کی تعمیر کرنے والو، آخرت کی تعمیر کی کوشش کرو۔ اے بے خبری میں جینے والو، اپنے آپ کو باخبر جینے والابناؤ۔ اے دنیامیں اپنی حیثیت تلاش کرنے والو، آخرت کی جنت کے لیے اپنے آپ کو مستحق بناؤ۔ یہی زندگی کی اصل حقیقت ہے۔ جولوگ اس سے باخبر ہوں، وہی علم والے ہیں اور جولوگ اس سے باخبر نہ ہوں، ان کاعلم سے کوئی تعلق نہیں۔