Urdu

Talaq Islam Main

يه فطرت كا تقاضا هے كه ايك مرد اور ايك عورت باهم رشتهٔ ازدواج ميں منسلك هو كر ايك ساتھ زندگي گزاريں- اسلامي شريعت ميں اِس كے ليے نكاح كا طريقه مقرر كياگيا هے- اسلام كے مطابق، نكاح ايك معاشرتي عهد هے جو ايك عورت اور ايك مرد كي باهمي رضامندي سے وقوع ميں آتا هے —  نكاح زندگي كا ايك عمومي قانون هے اور طلاق صرف ايك استثنا-

Download PDF                 Download PDF

Khaleej Diary1991

میرا  معمول ڈائری لکھنے کا ہے۔ پہلے  میں کبھی کبھی متفرق طور پر یاد داشتیں لکھ لیتا تھا۔ یکم جنوری 1983سے یہ میرا مستقل معمول بن گیا ہے۔ خلیج کا بحران (1990) شروع ہوا تو قدرتی طور پر میری ڈائری میں اس سے متعلق تا ثرات درج ہو نے لگے۔ یہی مجموعہ اب کتاب کی صورت میں شائع کیا جارہا ہے۔’’خلیج ڈائری‘‘ معروف معنوں میں خلیج کی جنگ کا کوئی روزنامچہ نہیں، وہ صرف سبق آموز تاثرات کا مجموعہ ہے اور مستقبل کے تعمیر کا نقشہ بھی۔  اس میں متفرق طور پر جنگ کے بعض پہلوؤں کو لے کر اس سے سبق اخذ کیا گیا  ہے۔

Shahadat: Ummat-e-Muslima Ka Mission

قرآن کے مطابق، شرک کا عقیدہ تمام انسانی برائیوں کی جڑ ہے۔ اس کے مقابلہ میں توحید کا عقیدہ تمام انسانی خوبیوں کا سر چشمہ۔ تو حید کا مطلب خالق کو پالینا ہے اور شرک کا مطلب یہ ہے کہ آدمی مخلوقات میں اٹک کر رہ جاۓ۔ تو حید حقیقت کی سطح پر جینے کا نام ہے اور شرک کا مطلب ہے توہمات کی سطح پر جینا۔ تو حید اپنی فطرت کی دریافت کا نتیجہ ہے اور شرک اپنی فطرت سے بے خبری کا نتیجہ۔

Download PDF                  Download PDF

Islam Kya Hai

اسلام کے معنی اطاعت کے ہیں۔ مذہب اسلام کا نام اسلام اس لیے رکھا گیا کہ اس کی بنیادخدا کی اطاعت پر ہے ۔ اسلام والا وہ ہے جو اپنی سوچ کو خدا کے تابع کر لے۔ جواپنے معاملات کو خدا کی تابع داری میں چلانے لگے۔ اسلام پوری کائنات کا دین ہے، کیوں کہ ساری کائنات اور اس کے تمام اجزا، خدا کے مقرر کیے ہوئے قانون کی ماتحتی میں چل رہے ہیں۔ یہی کائناتی رو یہ انسان سے بھی مطلوب ہے۔ انسان کو بھی اسی طرح خدا کا فرماں بردار بن کر اپنی زندگی بسر کر نا ہے، جس طرح بقیہ کا ئنات مکمل طور پر خدا کی فرماں بردار بنی ہوئی ہے۔