Urdu

Islam Ka Ta'aaruf

اس کائنات کا ایک خدا ہے جو اس کا خالق و مالک ہے۔ خدا نے ایک خاص اسکیم کے تحت پیدا کیا ہے۔ اپنی اس اسکیم کا علم وہ اپنے ان منتخب بندوں کے ذریعہ ہم تک بھیجتا ہے، جن کو ہم رسول کہتے ہیں۔ پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سلسلے کے آخری رسول ہیں اور اب تمام دنیا کو آپ کی پیروی کرنی ہے۔ اس حقیقت کا نام اسلام ہے۔ اور اسی حقیقت کے تعارف کا نام اسلامی دعوت ہے۔ زیر نظر کتاب اسی حقیقت کی یاددہانی ہے۔

Azmat-e-Sahaba

صحابه كرام رضي الله عنهم كو قرآن ميں ’خير امت‘ كها گيا هے۔ انبيا اوررسل كے بعد وه تمام انسانوں ميں سب سے بهتر گروه كي حيثيت ركھتے هيں۔ صحابه يا اصحابِ رسول كي يه غير معمولي عظمت كيوں هے۔ يه كوئي پراسرار كرامت كي بات نهيں، يه ايك معلوم اور ثابت شده حقيقت هے۔ واقعه يه هے كه اصحابِ رسول نے اپنے قول وعمل سے تاريخ ميں ايسي مثال قائم كي جيسي مثال كبھي كسي انساني گروه نے قائم نهيں كي۔ يهي وجه هے كه وه ساري انساني تاريخ ميں سب سے زياده اعلي اور افضل گروه قرار پائے۔ زيرِ نظر كتاب ميں اصحاب رسول كي اسي ثابت شده حقيقت كو بيان كيا گيا هے۔

Azmat-e-Momin

مومن كون هے- مومن دراصل رباني انسان كا نام هے- مومن وه هے جو الله رب العالمين كو دريافت كرے، پھر اس كے اندر ايك نيا شعور جاگے- اس شعور كے تحت وه اپنے اندر ايك نئي شخصيت كي تعمير كرے، ايك ايسي شخصيت جس كا واحد كنسرن صرف الله هو- الله كي رضا كو پانا اور آخرت كي كاميابي اس كا مقصدِ حيات بن جائے—   يهي مومن هے اور آخرت ميں ايسے هي مومن انسان كے ليے جنت كے دروازے كھولے جائيں گے۔

Download PDF                       Download PDF

Aqwal-e-Hikmat

انسان کامیاب ہونے کے لیے پیدا کیا گیا ہے، مگراپنی غفلت سے وہ اپنے آپ کو نا کام بنالیتا ہے۔ زیرنظر کتاب میں کا میابی کے انھیں اصولوں کو’’اقوال‘‘ کی صورت میں بیان کیا گیا ہے۔

Download PDF                     Download PDF