Urdu

Marifat e Quran

سا ئنس کسی سا ئنس داں کے خود سا ختہ علم کا نام نہیں بلکہ وہ خدا کی کا ئنات میں کام کر نے والے قوانین کی تلاش کا نام ہے۔ ان قوانین کا جو حصہ بھی سا ئنس دریافت کر تی ہے وہ خدا کی کار فرمائیوں کی ایک جھلک ہو تی ہے، وہ خدا کی آیتوں میں سے ایک آیت (نشانی) کا انسانی علم میں آنا ہو تا ہے۔ سا ئنس داں کے لئے سائنس کا علم برائے علم ہے یا زیادہ سے زیادہ علم برا ئے تعمیر دنیا۔ مگر مومن کے لئے سا ئنس ایک علمی ہتھیار ہے جس سے وہ دعوت حق کی جدو جہد میں کام لیتا ہے، جس سے وہ اپنی بات کو مدلل کر کے لوگوں کے سامنے پیش کرتا ہے۔

Tajdeed-e-Deen

دین ایک ہے۔ یہ دین ابدی طور پر قرآن وسنت کی صورت میں محفوظ ہے ، مگر بعد کے زمانوں میں ایسا ہوتا ہے کہ انسانی آمیزش سے دین کی اصل صورت غیر واضح ہو جاتی ہے۔ اس وقت دین کو اس کی اصل صورت میں واضح کر نے کا نام تجدید دین ہے ، تا کہ خدا کا دین انسانی آمیزشوں سے پاک ہوکر دوبارہ اپنی اصل صورت میں نکھر کر سامنے آجاۓ۔

Download PDF                Download PDF

Islam Aur Asr-e-Hazir

’’اسلام عصر ِ حاضرميں ‘‘ ويسا هي ايك جمله هے جيسا كه ’’سورج عصر ِحاضر ميں‘‘  اسلام، بالفاظِ ديگر خدا كي سچي هدايت، اَبدي حقيقتوں كا اظهار هے- انسان كو اپني زندگي كي مادّي تعمير كے لئے جس طرح سورج كي روشني كي مستقل ضرورت هے، اسي طرح اس كو اپني زندگي كي روحاني اور اخلاقي تعمير كے لئے خدا كي سچي هدايت كي لازمي ضرورت هے— حقيقت يه هے كه سورج كے بغير آدمي كي دنيا اندھيري هے اور هدايت كے بغير آدمي كي آخرت اندھيري-

Islami Jihad

جهاد كا لفظي مفهوم جدوجهد هے- اسلامي جهاد كا مطلب هے — اسلام كي دعوت واشاعت كے لئے پرامن جدوجهد كرنا- دعوت ايك پرامن مشن هے- دعوت كے پر امن مشن كے لئے كوشش كرنے كا نام جهاد هے- يه جهاد تمام تر مثبت ذهن كے تحت انجام پاتا هے- اِس جهاد كي اسپرٹ انسان كے ساتھ يك طرفه همدردي هے- اِس جهاد كا تعلق نه جنگ سے هے اور نه سياست سے اور نه كسي قسم كے مادي مفاد سے- اِسي اسلامي جهاد كا دوسرا نام دعوت الي الله هے-