Urdu

Izhar-e-Deen

عصری اسلوب میں اسلام کاعلمی اور فکری مطالعہ۔

دور حاضر اپنی حقیقت کے اعتبار سے، دور اسلام ہے۔ دور حاضر کی علمی ترقیوں نے اسلام کی عالمی اہمیت کو ازسر نو واضح کیا ہے۔ سائنس اسلام کا علم کلام ہے۔ دورِ جد ید کو ایک آئڈیالوجی کی ضرورت ہے۔ اسلام اسی آئڈیالوجی کا دوسرا نام ہے۔ روح ِعصر سب سے ز یادہ جس چیز کی طالب ہے، وہ بلاشبہ دینِ اسلام ہے۔ اسلام اپنے نظریے کے اعتبار سے، مبنی بر توحید دین ہے اور اپنے طریق کار کے اعتبار سے، مبنی بر امن دین ۔ عصری اسلوب میں اسلام کے ان تمام پہلوؤں کو جاننے کے لیے ’’اظہا ردین‘‘ کا مطالعہ کیجیے ۔

Khandani Zindgi

ہر گھر سماج کا ایک یونٹ ہوتا ہے۔ بہت سے گھروں سے مل کر ایک سماج بنتاہے۔ اگر سماج کا ہر یونٹ درست ہو جائے تو پورا سماج درست ہو جائے گا، اور اگر سماج کے یونٹ بگڑے رہیں تو سماج بھی ایک بگڑا ہوا سماج بن جائے گا۔ اس اعتبار سے ہر خاندان کی یکساں ذمے داری ہے۔ ہر خاندان کواپنے افراد کی تربیت اور تزکیہ کا کام کر نا ہے۔ وہ اپنے افراد کے اندر سے برائی کو نکالے اور ان کے اندر بھلائی کو فروغ دے۔ ہر گھر کے مردوں اور عورتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے خاندان کو صالح خاندان بنائیں، تا کہ ان کے مجموعے سے صالح معاشرہ وجود میں آسکے۔

Subh-e-Kashmir

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃالوداع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا  کہ اللہ نے مجھ کو دنیا کے تمام انسانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا ہے، پس تم میری طرف سے تمام انسانوں کو میرا پیغام رحمت پہنچا دو۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ آواز تاریخ میں گونجتی ہوئی تمام مسلمانوں تک پہنچ رہی ہے۔ اسی طرح وہ اہل کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ اے کشمیر کے مسلمانو، تم میرے مشن کو پورا کر و اور تمام انسانوں تک میرا پیغام پہنچانے میں میرے مدد گار بن جاؤ— کیا کشمیر کے مسلمان پیغمبر اسلام کی اس آواز پر لبیک کہیں گے!؟

Ahya-e-Islam

الله تعالي نے ابدي طورپر اسلام كو ايك غالب نظريے كي حيثيت دے دي هے- اسي كے ساتھ خود الله تعالي كي طرف سے هر دور ميں وه موافق حالات فراهم كيے جاتے هيں جو اسلام كو تمام دوسرے افكار پر غالب كرنے كي ضمانت هوں- موجوده زمانے ميں يه موافق امكانات پوري طرح جمع هوچكے هيں- ضرورت صرف يه هے كه ان كو حكمت اور دانش مندي كے ساتھ استعمال كركے اِس امكان كو واقعه بنا ديا جائے۔

Download PDF                  Download PDF