Urdu

Aurat: Memaar-e-Insaaniyat

اِس كتاب كا مقصد عورت كے مثبت رول كو بتانا هے۔ اس ميں علمي تجزيه اور تاريخي مثال كے ذريعه بتايا گياهے كه انسانيت كي تعمير ميں عورت كا ايك اهم رول هے۔ يه فطرت كا نظام هے۔ عورت كو چاهيے كه وه اس نظام كو سمجھے اور اس كے مطابق اپنا تخليقي رول ادا كرے۔

Download PDF              Download PDF

Azmat-e-Islam

اسلام كي خصوصيت يه هے كه وه دينِ خداوندي كا ايك مستند ماخذ هے۔ اسلام كي صورت ميں وحيِ الهي كا متن بھي محفوظ هے اور پيغمبر اور اصحاب پيغمبر كي صورت ميں اُس كا عملي ماڈل بھي محفوظ هے۔ دوسرے الفاظ ميں، اسلام دينِ فطرت كا ايك محفوظ اور مستند ايڈيشن هے۔ يهي اسلام كا اصل امتياز هے— زيرِ نظر كتاب ميں اسلام كے اِسي فطري اور تاريخي پهلو پر روشني ڈالي گئي هے۔

Download PDF                     Download PDF

Azmat-e-Quran

قرآن اپني ذات ميں اِس بات كي دليل هے كه وه خدا كي كتاب هے۔ قرآن اُسي ابتدائي صورت ميں كامل طورپر محفوظ هے، جيسا كه وه ساتويں صدي عيسوي ميں پيغمبر اسلام صلي الله عليه وسلم پر اترا تھا۔ اِن خصوصيات نے قرآن كے پيغام كو اتنا زياده طاقت ور بنا ديا هے كه جب بھي وه دنيا كے سامنے اپني اصل شكل ميں لايا جائے گا، وه اقوامِ عالم كے دلوں كو مسخر كرلے گا۔ زیر نظر کتاب اسی حقیقت کی طرف قاری کی رہنمائی کرتی ہے۔

Dawat ilallah

دعوت الی اللہ کا کام ایک خالص اخروی نوعیت کا کام ہے۔ قومی یا اقتصادی یا سیاسی معاملات سے براہ راست اس کا کوئی تعلق نہیں۔ یہ انسان کو خدا اور آخرت کی طرف بلانے کی ایک مہم ہے۔ اِسی دینی اور روحانی اسلوب میں وہ شروع ہوتی ہے اور اپنے اسی اسلوب میں وہ آخر وقت تک جاری رہتی ہے۔ دعوت الی اللہ کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے اندر سارے انسانوں کی خیر خواہی کی اسپرٹ موجود ہو۔ آپ سارے انسانوں کے حقیقی خیر خواہ بن کر اٹھیں۔ آپ کے دل میں ہرایک کے لیے محبت اور ہمدردی ہو۔ زیر نظر کتابچہ اسی حقیقت کی یاددہانی ہے۔