Urdu

Ittehad-e- Millat

اتحاد سب سے بڑی طاقت ہے۔اتحاد کیا ہے۔ جب دو گروہ مل کر رہیں، اور مخالفت سے بچیں تو اس کے بعد ان گروہ کے اندر جو ٹیم ورک اسپرٹ پیداہوتی ہے، اسی کا نام اتحاد ہے۔ اتحاد کے بغیر ایک آدمی صرف ایک فرد ہوتا ہے، مگر اتحاد کے ساتھ وہ ایک پوری قوم بن جاتا ہے۔ اتحاد قوم کی طاقت ہے، اور اسی کے ساتھ فرد کی طاقت بھی۔ زیرِ نظر کتاب میں یہ بیان کیا گیاہے کہ ملت مسلمہ کے لیےاتحاد کی کیا اہمیت اور وہ اس کو کیسے حاصل کرسکتی ہے۔   

Fasadat Ka Masla

ايك نادان شخص اگر كسي كي طرف كنكر پھينكے تو اُس كا فوري تاثر يه هوتا هے كه اس كا بھر پور جواب ديا جائے۔ حالاں كه نادان كے كنكر كا زياده بهتر جواب اُس كو برداشت كرلينا هے۔ ’’كنكر‘‘ كو برداشت كركے آپ معاملے كو ’’پتھر‘‘ تك پهنچنے سے روك ديتے هيں۔ حقيقت يه هے كه كسي نادان كے شركو برداشت نه كرنا هميشه اِس قيمت پر هوتا هے كه بالآخر اُس سے زياده بڑے شر كو برداشت كرنے پر اپنے آپ كو راضي كيا جائے۔ زيرِ نظر كتاب مسلمانوں كو مختلف پهلوؤں سےاسي حقيقت سے باخبر كرتي هے۔

Fikr-e-Islami

موجودہ زمانہ ہر اعتبار سے ایک نیا زمانہ ہے۔ اس زمانے میں دنیا روایتی دور سے نکل کر سائنٹفک دور میں داخل ہوئی۔ اب ضرورت ہے کہ اسلام کے ابدی اصولوں کو جدید حالات پر از سر نو منطبق کیا جاۓ۔ اس از سرنو انطباق کا شرعی نام اجتہاد ہے۔ زیر نظر کتاب وقت کے اس اہم ترین مسئلے کا ایک علمی اور تاریخی مطالعہ ہے۔

Download PDF                      Download PDF

Hadees-e- Rasool

اسلام کو پیش کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس کو تشریح وتفکیر کے انداز میں پیش کیا جائے یعنی اسلام کی تعلیمات کو مزید علمی اضافوں کے ساتھ موثر اور قابل فہم بنانے کی کوشش کی جائے۔ یہ اسلامی دعوت کی ایک ضرورت ہے جو ہمیشہ سے ہے اور آئندہ بھی باقی رہے گی ۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اسلام کی تعلیمات کو سادہ انداز میں پیش کیا جائے ۔ یعنی جیسا ہے ویسا ہی دوسری زبان میں نقل کر دیا جائے ۔ زیر نظر کتاب میں یہی دوسرا انداز اختیار کیا گیا ہے ۔ اس کتا ب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی  201احادیث  کا ترجمہ کرکے ایک ترتیب سے جمع کردیا گیا ہے۔