Urdu

Tameer-e-Insaniyat

اسلام کا رول تاریخ بشری میں صرف یہی نہیں ہے کہ اس نے انسان کو زندگی کے لیے ایک درست اور قابل اعتماد آئڈیالوجی عطا کی ۔ اسی کے ساتھ اسلام کا ایک عطیہ یہ بھی ہے کہ اس نے انسانی زندگی کے ہر پہلو کے لیے ایک عملی نمونہ قائم کیا- اسلام نظری صداقت بھی ہے اور اس کے ساتھ ایک ثابت شدہ عملی ماڈل بھی۔

Download PDF              Download PDF

Ulama Aur Daur-e-Jadid

زیر نظر کتاب، دور جدید کی نسبت سے، علماء کے قائدانہ کردار کا ایک تنقیدی مطالعہ ہے۔ اس کتاب میں نیت اور اخلاص کو زیر بحث لائے بغیر، صرف اس تدبیر کار کار کا جائزہ لیا گیا ہے جو علماء نے دور جدید میں اختیار کیا۔ اس جائزے کا حاصل یہ ہے کہ موجودہ زمانے میں علماء نے اسلام اور مسلمانوں کی نسبت سے، کام کے لیے جو طریقہ اختیار کیا، وہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق نہ تھا۔ اس لیے ان کی کوششیں مطلوب نتیجہ پیدا نہ کر سکیں۔ زیر نظر کتاب کا مقصد گز شتہ کے جائزے کی روشنی میں، آئندہ کا لائحہ عمل متعین کرنا ہے۔

Zuhoor-e-Islam

اسلام كا ظهور انسان كي تاريخ ميں ايك نئے دور كا ظهور تھا۔ اسلام كے بعد دنيا ميں ايك ايسا دور آيا جب كه دين پوري طرح محفوظ هوگيا۔ انسان كے ليے يه ممكن هوگيا كه وه بے آميز سچائي كو دريافت كرے، اور آزادي اور امن كي فضا ميں اپنے ليے اس زندگي كي تشكيل كرے جو اس كو ابدي جنت كي طرف لےجاني والي هو۔ زيرِ نظر كتاب ميں اس اعتبار سے اسلام كا مطالعه كيا گيا هے ۔

Download PDF                   Download PDF

Zalzalah-e-Qiyamat

زلزلہ گویا چھوٹے پیمانے کی قیامت ہے-  زلزلے کے وقت انسان یہ محسوس کرتا ہے کہ وہ قدرت کے مقابلے میں بالکل بے بس ہے- یہ زلزلے اچانک آتے ہیں۔ یہ زلزلے گویا آئندہ آنے والے بڑے زلزلۂ قیامت کی پیشگی اطلاع ہیں۔ یہ زلزلے ہمیں بتاتے ہیں کہ زمین وآسمان کا مالک کس طرح موجودہ دنیاکو ایک دن توڑ ڈالےگا اور اس کے بعدایک نیا عالم بنائے گا۔ زیر نظر کتاب انسان کے لیے اسی حقیقت کی یاد دہانی ہے۔

Download PDF             Download PDF