Urdu

Socialism: Ek Gair Islami Nazria

سوشل ازم ایک غیر اسلامی نظریہ کا مطلب ہے—سوشل ازم ایک غیر فطری نظریہ۔ اسلام کی تعلیمات فطرت کے اصول پر قائم ہیں۔ اس کے برعکس، سوشل ازم کے اصول، فطرت سے انحراف کر کے بنائے گئے ہیں۔ زیر نظر کتاب سوشل ازم کے اسی پہلو کی مختصر وضاحت ہے۔

Download PDF             Download PDF

Sawm-e-Ramzan

قرآن، بندے کے اوپر اللہ کا انعام ہے اور روزہ بندے کی طرف سے اس انعام کا عملی اعتراف۔ روزے کے ذریعے بندہ اپنے آپ کوتقوی اور اللہ کی شکر گزاری کے قابل بناتا ہے اور اس طرح وہ اپنے اندر یہ صلاحیت پیدا کرتا ہے کہ وہ قرآن کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق، دنیا میں خدا کی مطلوب زندگی گزار سکے۔

Download PDF              Download PDF

Tabir Ki Ghalti

زير نظر كتاب كے مصنف كا فكري اختلاف جماعت ِ اسلامي كے اولين ذمے داروں سے هوا- اِس ميں كئي سال تك مصنف اور ذمے دارانِ جماعت كے درميان گفتگو اور خط و كتابت كا سلسله جاري رها- زير نظر كتاب ميں اِس معاملے كي پوري روداد جمع كي گئي هے- اِس كے علاوه، زير بحث مسئلے كا مطالعه قرآن اور حديث كي روشني ميں خالص علمي انداز ميں كياگيا هے- زير نظر كتاب اِس موضوع پر ايك مكمل دستاويز كي حيثيت ركھتي هے-

Download PDF                   Download PDF

Tameer-e-Millat

ملت کی تعمیر بلاشبہ ایک مطلوب کام ہے۔ لیکن ملت کی تعمیر احتجاج اور مطالبے کی بنیاد پرنہیں کی جاسکتی۔ سیاسی کارروائیاں بھی ملت کی تعمیر کے لیے سراسر بے سود ہیں۔ ملت کی تعمیر خودملت کی داخلی اصلاح کے ذریعے ہوتی ہے، نہ کہ خارجی ہنگامہ آرائی کے ذریعے۔ زیر نظر کتاب میں اس حقیقت کو بیان کیا گیا ہے۔

Download PDF             Download PDF