Urdu

Tameer-e-Hayat

زندگي كي تعمير هر انسان كا پهلا مسئله هے۔هر انسان يه چاهتا هے كه وه دنياميں اپنے لئے ايك باعزت مقام حاصل كرے، مگر اس مقصد كا حصول صرف خواهش كے ذريعه نهيں هوسكتا، اس كے لئے ضرورت هے — حقيقت پسندانه منصوبه بنانا اور اس كے حصول كے لئے ضروري عمل كرنا۔ اس كے بغير صرف خواهش كي بنياد پر كوئي شخص اپني زندگي كو كامياب نهيں بنا سكتا۔ زيرِ نظر كتاب انسان كو اسي بات كا سبق ديتي هے۔

Download PDF            Download PDF

Tameer Ki Taraf

ملك كي تعمير دراصل قوم كي تعمير كا دوسرا نام هے، اور قوم كي تعمير كے لئے ضروري هے كه افراد كو تيار كيا جائے۔ افراد كي تعمير سے قوم بنتي هے، اور قوم كے بننے سے ترقي يافته ملك وجود ميں آتاهے۔ كسي ملك كي تعمير كا كام جلسوں اور تقريروں كے ذريعے نهيں هوسكتا۔ ملك كي تعمير كے لئے هميشه ضرورت هوتي هے كه منصوبه بند انداز ميں اس كے لئے سنجيده كوشش كي جائے۔ زير نظر كتاب ميں تعمير كے اسي فطري اصول كو بيان كيا گيا هے۔

Tasweer-e-Millat

ملت کی تعمیر کا کام احیاء سیاست کا کام نہیں ہے، ملت کی تعمیر کا کام اصلا احیاء شعور کا کام ہے۔ مردہ شعورکوزندہ شعور بنانا، جمود کو بیداری میں تبد یل کرنا، بد لے ہوئے حالات کو پرامن جدوجہد کے ذریعے اپنے موافق بنانا، ملت کے تقاضے اور حالات کے تقاضے کے درمیان ہم آ ہنگی تلاش کرنا ، یہی ملت کی تعمیر کے نکات ہیں ۔ انھیں نکات پر کام کرنا ملت کی تعمیر کا کام انجام دینا ہے۔ زیرِ نظر کتاب میں انھیں پہلوؤں سے تعمیر ملت کے موضوع کا مطالعہ کیا گیا ہے ۔

Download PDF

Tareekh Ka Sabaq

تاریخ، انسانی تجربات کا مجموعہ ہے، نا کام تجربہ بھی اور کا میاب تجربہ بھی ۔ تاریخ ، انسانی نسل کے ماضی کا ریکارڈ ہے۔ تاریخ کا مطالعہ آ دمی کو اس قابل بناتا ہے کہ پچھلی غلطیوں کو نہ  دہراۓ اور زیادہ درست انداز میں اپنی زندگی کی تعمیر کر سکے۔ زیر نظر کتاب میں تاریخ کے اسی پہلو کو مختلف تاریخی واقعات کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔

Download PDF