Urdu

Taaruf-e-Islam

اسلام یہ ہے کہ آدمی اس حقیقت واقعہ کو دریافت کرے کہ اس دنیا کے پیچھے ایک قادر مطلق خدا کا ارادہ کام کر رہا ہے ۔ وہی اس کا خالق و مالک ہے۔ اسی کے یہاں ہر ایک کا حساب و کتاب ہونے والا ہے ۔  صحیح وہ ہے جو اس کے نزدیک صحیح ٹھہرے اور غلط  وہ ہے جو اس کے یہاں غلط قرار پاۓ۔ زیر نظر کتاب اسی حقیقت کی یاددہانی ہے۔

Download PDF                Download PDF

Tabligi Tahreek

تحریکیں عام طور پردوطرح کی ہوتی ہیں۔ ایک وہ جو نظام کی بنیاد پراٹھتی ہیں۔ دوسری وہ جو انسان کی بنیاد پر اٹھتی ہیں۔ ایک کا نشانہ اجتماع ہوتا ہے، اور دوسری کا نشانہ فرد- تبلیغی تحریک وہ تحریک ہے جس کا نشانہ فرد ہے۔ ایک انسان کو اس کے رب سے جوڑنا۔ ایک انسان کو آخرت میں کامیاب انجام کے قابل بنانا، اصولی طور پر یہی اس تحریک کا بنیادی مقصد ہے۔ زیرِ نظر کتاب اسی نقطہ نظر سے تبلیغی جماعت کا تعارف پیش کرتی ہے۔

Sawal-o-Jawab

الرسالہ سے ماخوذ

فہم و تدبر انسان کی سب سے اعلی صفت ہے۔ آدمی کو چاہئے کہ وہ ضروری سوال اور غیر ضروری سوال میں فرق کرے ورنہ وہ ساری عمر ذہنی الجھنوں میں مبتلا رہے گا اور اس کے اندر صحت مند فکر کا ارتقاء نہ ہو سکے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ اکثر لوگ سوال کرنے میں سنجیدہ نہیں ہوتے۔ ایک شخص کو سوال اسی وقت کرنا چاہئے جب وہ پوچھے جانے والے سوال سے متعلق غور وفکر کرلے اور خاطر خواہ مطالعہ کر لے۔ زیر نظر مجموعہ میں ماہنامہ الرسالہ میں شائع ہونے والے سوال و جواب کو اکٹھا کیا گیاہے۔

Karwan-e-Millat

ملت کے کارواں کی شاہراہ ابدی طور پر شریعت میں مقرر کر دی گئی ہے ۔ اور رسول اور اصحاب رسول کی زندگیوں کی صورت میں اس کا ایک مکمل نمونہ تاریخ میں قائم کر دیا گیا ہے ۔ اب مسلمانوں کو صرف یہ کر نا ہے کہ وہ قرآن وسنت کے ذریعہ اس شاہراہ حیات کو معلوم کریں اور رسول اور اصحاب رسول کے نمونہ کی پیروی کرتے ہوئےاپنی زندگی کی تعمیر کریں۔ اسی میں ان کی دنیا کی فلاح ہے اوراسی میں ان کی آخرت کی فلاح بھی۔ زیرِ نظر کتاب میں قاری کو اسی حقیقت سے آگاہ کیا گیا ہے۔