Urdu

Azmat-e-Islam (Booklet)

اسلام آدمی کے فطری تقاضے کا جواب ہے۔ اسلام میں زندگی کا متوازی قانون ہے۔ اسلام میں وہ صیح ترین رہنمائی ہے جس کو اختیار کر کے انسانیت کا قافلہ اپنی منزل کی طرف کامیاب سفر کر سکے۔ اسلام کی تعلیمات ان تضادات سے پاک ہیں جو دوسرے نظاموں میں پائی جاتی ہیں۔ اسلام وہ شاہراہ فراہم کرتا ہے جس میں دنیا کی بھی فلاح ہے اور آخرت کی بھی فلاح۔ زیرنظر کتاب اسی موضوع کی وضاحت ہے۔

Download PDF                 Download PDF

Kashmir Mein Amn

کشمیر کے مسئلہ پر میں اس کے آغاز ہی سے سوچتا رہا ہوں۔ اورتحریری اعتبار سے 1968 سے کشمیر سے وابستہ رہا ہوں۔ اول دن سے میری یہ رائے ہے کہ کشمیر کو غیر حقیقت پسندانہ سیاست نے تباہ کیا ہے، اور اب حقیقت پسندانہ سیاست کے ذریعہ اس کو دوبارہ ایک ترقی یافتہ کشمیر بنایا جاسکتا ہے۔اس سلسلے میں  زیرِ نظر مجموعہ کی حیثیت کشمیر گائڈ کی ہے۔

Download PDF                     Download PDF

Tazkiyah-e-Nafs

جسم کی ایک خوراک ہے۔ یہ خوراک جسم کو پہنچائی جائے تو جسم صحت مند ہو جائے گا۔ اسی طرح روح کی ایک خوراک ہے۔ یہ خوراک جب روح کو پہنچائی جاتی ہے تو روح صحت مند ہو جاتی ہے۔ اسی عمل کا نام تزکیۂ نفس ہے _ تزکیہ کا مطلب اپنے آپ کو آخرت کے اعتبار سے تیار کرنا ہے،  یعنی اپنے اندر وہ اعلی اخلاقی اور روحانی اوصاف پیدا کرنا جو موت کے بعد آنے والی دنیا میں آدمی کے کام آئیں۔ اس اعتبار سے،  یہ کہنا درست ہوگا کہ تزکیہ کا مطلب ہے— ربانی اصولوں پر انسانی شخصیت کی تعمیر۔ زیرِ نظر کتابچہ قاری کو ان ربانی اصولوں سے باخبر کرتا ہے۔

Marifat-e-Ilahi

معرفت کے لفظی معنی پہچاننے کے ہیں۔ دینی اصطلاح میں معرفت کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آدمی اللہ کو پہچانے۔ وہ اپنے شعور کو اس طرح بیدار کرے کہ اس کو خالق اور مخلوق اور عبد اور معبود کے درمیان تعلق کی گہری پہچان ہوجاۓ- خدا کی معرفت اعلی شعوری در یافت کا نام ہے، خدا کی معرفت کسی پراسرار کیفیت کا نام نہیں۔

Download PDF           Download PDF