Urdu

Saum-e-Ramadhan (Booklet)

روزے کا مہینہ مؤمن کے لیے تیاری کا مہینہ ہے اپنی سوچ کے معیار کو بلند کرنا، اپنی عبادت میں تقوی کی اسپرٹ بڑھانا، اپنی روحانیت میں اضافہ کر کے زیادہ سے زیادہ اللہ کی قربت حاصل کرنا، بھوک اور سیری کا تجر بہ کر کے اپنے اندرشکر کا احساس جگانا، مادی مشغولیت کو کم کر کے آخرت کی طرف زیادہ سے زیادہ متوجہ ہونا ، خارجی سفر کو روک کر داخلی سفر کی طرف رواں ہونا، ایک مہینہ کے تربیتی کورس سے گز رکر پورے ایک سال کے لیے شکر وتقوی کی غذا حاصل کر لینا، وغیرہ۔ یہی روزے کا مقصد ہے اور یہی روزے کی مقبولیت کا اصل معیار بھی۔ زیر نظر کتاب اسی حقیقت کی یاددہانی ہے۔

Rahen Band Nahi

موجودہ دنیا امکانات کی دنیا ہے۔ یہاں کبھی کسی کے لیے یہ امکان ختم نہیں ہوتا۔ یہاں مادہ فنا ہوتا ہے تو وہ توانائی بن جا تا ہے۔ تاریکی آتی ہے تو اس کے ساتھ ہی ایک نئی روشنی برآمد ہو جاتی ہے۔ یہی معاملہ انسانی زندگی کا ہے۔  یہاں ہر ناکامی کے اندر سے ایک نئی کامیابی کا امکان ابھر آتا ہے۔ اس دنیا میں ہرطرف کامیابی کے راستے کھلے ہوئے ہیں، یہاں کسی بھی حال میں کسی کے لیے کامیابی کا راستہ کبھی بند نہیں ہوتا۔ اپنی تخلیق کے اعتبار سے، یہ دنیا امید کی دنیا ہے، نہ کہ مایوسی کی دنیا۔ زیرِ نظر کتاب میں  اس حقیقت کی طرف رہنمائی گئی ہے کہ مواقع کو پہچان کر اس کو کیسےاویل کیا جائے۔

Nar-e-Jahannam

لوگ  جهنمي انگاروں ميں كودتے هيں اور سمجھتے هيں كه وه خوب صورت پھولوں سے كھيل رهےهيں۔ وه دوزخ كے راستوں ميں دوڑ رهےهيں اور خوش هيں كه بهت جلد وه جنت كے باغوں ميں پهنچنے والے هيں۔ آه! وه قافله جس كے پاس جھوٹي خوش فهميوں كے سوا اور كوئي سرمايه نهيں۔ آه! وه لوگ جو خدا كي دنيا ميں اپنے ليے ايك ايسي دنيا بنانا چاهتے هيں جس كي خدا نے انھيں اجازت نهيں دي۔زيرِ نظر كتاب قاري كو اسي حقيقت سے باخبر كرتي هے۔

Mutala-e-Seerat

قرآن كے مطابق، پيغمبرِ اسلام صلي الله عليه وسلم كي سيرت كے مطالعے كا اصل مقصد صرف ايك هے، اور وه هے — انساني زندگي كے ليے پيغمبرانه اسوه كي دريافت۔ مطالعه سيرت كامقصد نه قومي فخر كا اظهار هے اور نه عقيدت مندانه جذبات كي تسكين۔ زير نظر كتاب ميں اسي خاص پهلو سے سيرتِ رسول كا مطالعه كيا گيا هے، يعني ايك خدائي ماڈل كي حيثيت سے پيغمبرِاسلام كي زندگي كا علمي اور تاريخي مطالعه۔

Download PDF               Download PDF