Urdu

Bag-e-Jannat

موجودہ دنیا عمل کی جگہ ہے، اور آخرت عمل کا انجام پانے کی جگہ۔ انسان بے شمار خواہشوں کے ساتھ اس دنیا میں آ تا ہے، لیکن اس دنیا میں اس کو اپنی خواہشوں کی تکمیل کا موقع نہیں ملتا۔ جنت وہ مقام ہے جہاں انسان کو مکمل طور پر اور ابدی طور پر اپنی خواہشوں کی تکمیل کا موقع ملے گا۔ لیکن یہ اعلی موقع صرف ان عورتوں اور مردوں کے حصے میں آئے گا جو موجودہ دنیا میں اس کی اہلیت ثابت کرسکیں۔

Download PDF             Download PDF

Safar Namah Ghair Mulki Asfar - Vol. 2

حقیقت یہ ہے کہ سفر بے حد اہم چیز ہے۔ اگر وہ صحیح ذہن کے ساتھ کیا جا ئے تو سفر عین عبادت بن جا تا ہے۔ اسي لیے قرآن میں اہل ایمان کی ایک صفت السائحون بتا ئی گئی ہے(9:112)۔ یعنی سفر کرنے والے۔ سفر میرے مزاج کے بالکل خلاف ہے۔ مگر حالات کے تحت مجھے بار بار سفر کرنا پڑا۔ ملک کے اندر بھی اور ملک کے باہر بھی ۔ میرے ہو ائی سفروں کی تعداد تقریباً 300ہو چکی ہے۔ اس کے باوجود مشن کا تقاضا دو بارہ نئے سفر کے لیے مجبور کر دیتا ہے۔ سفر عام طور پر دو قسم کے ہوتے ہیں، تفریح یا تجارت ۔ مگر سفر کی تیسری زیادہ اہم قسم عبرت کا سفر ہے ۔ یعنی آدمی عبرت پذیری کے ذہن کے تحت سفر کرے تا کہ ہر سفر اس کے ليے سبق کا ذر

Maqsad-e- Hayat

انسان ایک ابدی مخلوق ہے، لیکن اس کی زندگی دو ادوار میں بٹی ہوئی ہے۔ موت سے پہلے کا دور حیات، اورموت کے بعد کا دور حیات۔ موت سے پہلے کا دور، تیاری کا دور(preparatory period) ہے، اور موت کے بعد کا دور، تیاری کے مطابق، اس کا انجام پانے کا دور۔ ہر عورت اور مرد کو چا ہیے کہ وہ سب سے پہلے اس حقیقت کو سمجھے، کیوں کہ اس کے اوپر اس کے ابدی مستقبل کا انحصار ہے۔

Download PDF                       Download PDF

 

 

Rahnuma-e-Hayat

هر آدمي كي يه ضرورت هے كه زندگي كے سفر ميں اس كے پاس ايك گائڈ بك هو۔ زندگي ميں بار بار ايسے لمحات آتےهيں جب كه آدمي كو فيصله لينا هوتاهے۔ ان تمام مواقع كے ليے زيرِ نظر كتاب ايك رهنما كي حيثيت ركھتي هے۔

Download PDF             Download PDF